اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہلی واپسی پرتھوڑی دیرلاہورایئرپورٹ پرقیام کروں گا جہاں پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔ ادھر وزیراعظم ہاؤس نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی لاہورآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہورایئرپورٹ پرمختصر ملاقات ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے روس کے دورے سے واپسی افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جہاں سے دہلی واپسی پر وہپاکستان کے وزیر اعظم سے لاہور ایئرپورٹ پر ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169